Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

Now Reading:

لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد
طالبان

طالبان

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتطام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ایک بیان میں  ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کردیا۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم  لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے لڑکیوں  کو تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ فی الحال صرف لڑکوں کو اسکول آنے کی اجازت دی گئی ہے،  لڑکیوں  کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جا رہا ہے، اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ انتظامات مکمل ہونے اور لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کے آغاز کی تفصیلات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا تب تک میڈیا سے گزارش ہے کہ منفی رپورٹنگ سے پرہیز کریں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل افغانستان میں طالبان نے خواتین کے امور کی وزارت کے دفتر کو بند کردیا  تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزارت خواتین امور کی خواتین ملازمین دفتر کے باہر کھڑی ہیں اور طالبان سے کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم طالبان دفتر پر بنے محکمے کے Logo اور نام  کو مٹا دیتے ہیں۔

وزارت امور خواتین کے دفتر کو اخلاقی پولیس کے دفتر میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں اسلامی قوانین اور خواتین پر عائدپابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے والی پولیس کا عملہ اپنا کام کریں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صرف لڑکوں اور مرد اساتذہ کو تدریسی عمل جاری رکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر