Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کالیفائیڈ

Now Reading:

ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کالیفائیڈ

نیول اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک نے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم پاکستان نیوی کو تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم کیلئے علیم عثمان، مبشر علی اور عتیق ارشد نے بالترتیب 16 ویں، 26 ویں اور 59 ویں منٹ میں گول اسکور کئے، تین کوارٹر کے اختتام تک پاکستان واپڈا کو دو گول کی سبقت حاصل تھی میچ کا تیسرا گول آخری کوارٹر میں اسکور ہوا، مبشر علی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، سابق اولمپیئن محمد خالد نے مبشر علی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بینک نے ماڑی پیٹرولیم کو 2 گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول کپتان ابوبکر محمود نے پینالٹی کارنر پر اسکور کئے، نیشنل بینک کے گول کیپر مظہر عباس کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، فائنل کل نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا کے درمیان ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف امجد خان نیازی فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے، جبکہ تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان نیوی اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔

Advertisement

چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی کی تاریخ کے قیمتی ترین انعامات کی برسات کل ہوگی، کھلاڑیوں کے لئے بیش قیمتی انعامات کے منہ کھول دیئے گئے، ملین(90 لاکھ روپے) کے بیش قیمتی انعامات قومی کھیل کے کھلاڑیوں کے منتظر ہونگے۔

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان کے ہر میچ کے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 12 ہزار روپے مالیتی اسپورٹس واچ ملے گی، بہترین گول کیپر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 1 لاکھ 52 ہزار روپے (152000) مالیتی ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل ملے گا، ایونٹ کے ٹاپ سکورر کھلاڑی کے لئے 1 لاکھ 52 ہزار روپے مالیتی ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل مختص کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کے لئے قومی ڈومیسٹک ایونٹس کی تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کے لئے 30 لاکھ روپے مالیتی بیش قیمتی پلاٹ پاکستان نیوی کی جانب سے دیا جائیگا، جبکہ فاتح ٹیم کو 17 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بمعہ ٹرافی دیئے جائینگے۔

رنراپ ٹیم کو 13 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ بمعہ ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی۔

سیمی فائینلز اور تیسری پوزیشن کے مین آف دی میچ کھلاڑی 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور اسپورٹس واچ کے حقدار ہونگے جبکہ فائینل کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیتی گفٹ ہیمپرز بھی دیئے جائینگے۔

واضح رہے کہ یہ انعامات اعلان کردہ انعامی رقم اور انعامات سے تقریبا دوگنی مالیت کے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر