Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

Now Reading:

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

 رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم عامر محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرزکاکہنا ہے کہ ملزم نے 30 جولائی 2021 کو اپنے ساتھیوں ارسلان، زاہد اور شیر خان کے ہمراہ کورنگی میں واقع بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹا تھا ، ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر اس سے ایک لاکھ چار ہزار روپے نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ واقعے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم کے دو ساتھی ارسلان اور زاہد زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیے جبکہ ملزم عامر محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

        انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے 2021 میں اپنے ساتھیوں راحیل عرف مالو، ریحان، شیر خان، ظاہر اور ارسلان کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کو مزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رینجرز کی جانب سے عوام سے یہ  اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
"پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں ٹیکنالوجی سب کیلئے قابل رسائی ہوں"
وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے کا نوٹس؛ ایم ایس برطرف
سینیٹ اجلاس آج، تحریری سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش ہو گی
نیپرا نے کےالیکٹرک کے سات سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر