طالبان کی عبوری حکومت نے سابق شاہ محمد ظاہر شاہ کے دور کے آئین کے عارضی نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان عبوری وزیر انصاف عبد الحکیم شرعی نے امارت اسلامی میں ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو جزوی طور پر بحال کرنے کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے چینی سفیر کو اس متعلق آگاہ کردیا۔
مولوی عبدالحکیم شرعی نے بیان میں کہا ہے کہ امارات اسلامی سابق شاہ محمد ظاہر شاہ کے وقت کے آئین کو عارضی مدت کے لیے اپنائے گی۔
افغانستان کے عبوری وزیر قانون و انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے مزید کہا کہ شریعت اور امارات اسلامی میں تصادم والی آئین کی شقوں کو خارج کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ظاہر شاہ کا آئین 1963 سے لیکر 1973 تک افغانستان میں نافذ العمل رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
