Advertisement

اسرا بیلگیچ کو اپنی نئی سیریز ریلیز ہونے کا شدید انتظار

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘  کے بارے میں میں مداحوں کو بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘  کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

 

اسرا بیلگیچ نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کے سیٹ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں اسرا نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ سیریز 29 ستمبر سے نشر ہوگی۔

اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کاٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔

تُرک اداکاروں اورگنیش اور اسراء بیلگیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے مناظر پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ 1940ء کی دہائی میں ترکی کے شہر زونگولڈک میں موجود کچھ غیرقانونی زمینوں کے کان کنوں اور چیف کان کنوں کی جدوجہد کی کہانی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version