Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی کی ضرورت ختم؟ گرمی کے توڑ اور بجلی بچانے کے لئے 7 سال پہلے شروع کیا گیا منصوبہ کامیاب ہو گیا

Now Reading:

اے سی کی ضرورت ختم؟ گرمی کے توڑ اور بجلی بچانے کے لئے 7 سال پہلے شروع کیا گیا منصوبہ کامیاب ہو گیا

یہ مسئلہ پرانا ہے کہ آپ کو سورج کی تپش اور گرم موسم سے بچنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، مگر اے سی آن کرنا بجٹ پر کافی بھاری بھرکم بوجھ ثابت ہوتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی نے ہمیں اس مسئلے سے نجات دلوا دی ہے۔

آج ہم آپ کو گرمی کے موسم میں ہزاروں روپے کے اے سی کے بل سے جان چھڑا نے سے متعلق اہم خبر دے رہے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں  نے ایسا سفید ترین پینٹ تیار کیا ہے جو ان کے خیال میں بتدریج ایئر کنڈیشننگ کی ضرورت کو کم یا ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پورڈیو یونیورسٹی کا تیار کردہ یہ پینٹ کچھ ماہ پہلے تیار ہوا تھا اور دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

مگر اب اس پینٹ نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے اور اسے اب تک کا سفید ترین پینٹ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ویسے سائنسدانوں نے یہ پینٹ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تیار نہیں کیا تھا بلکہ ان کا مقصد بڑھتے عالمی درجہ حرارت میں کمی لانا ہے۔

پورڈیو یونیورسٹی کے مکینیکل انجنیئرنگ کے پروفیسر شیولین روآن کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جب ہم نے 7 سال قبل اس پراجیکٹ کا آغاز کیا تو ہمارے ذہن میں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور توانائی کو بچانے کا مقصد تھا۔

محققین کے مطابق وہ ایک ایسا پینٹ تیار کرنا چاہتے تھے جو روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے۔

پینٹ کو اس قابل بنانے کے لیے ضروری تھا کہ وہ سفید ترین ہو۔

یونیورسٹی کے مطابق یہ پینٹ 98.1 فیصد سولر ریڈ ایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے۔

Advertisement

چونکہ یہ پینٹ سورج کی حرارت کو اخراج کے مقابلے میں بہت کم جذب کرتا ہے تو اس کے نیچے موجود سطح بجلی کے بغیر ہی ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔

اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ بیشتر گھروں میں استعمال ہونے والے ایئرکنڈیشنرز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور پینٹ ہے۔

حرارت کو خارج کرنے والے اکثر پینٹ سورج کی 80 سے 90 فیصد روشنی کو ریفلیکٹ کرتے ہیں مگر وہ اردگرد کے مقابلے میں اپنے نیچے موجود سطح کو ٹھنڈا نہیں کرپاتے۔

مگر پورڈیو یونیورسٹی کے تیار کردہ پینٹ میں 2 چیزیں منفرد ہیں، ایک کیمیائی مرکب بریم سالفٹ کا بہت زیادہ اجتماع اور دوسرا بریم اسفالٹ کے مختلف حجم کے ذرات۔

Advertisement

محققین کی جانب سے ایک کمپنی سے شراکت داری بھی کی گئی ہے تاکہ اس سفید ترین پینٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکے۔

کچھ عرصے پہلے اس پینٹ کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے تھے جن میں ماہرین  کا کہنا تھا کہ آپ کو ایئرکنڈیشنر کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی چھت اور دیواروں کو گرم کردیتی ہے اور گھر کے اندر گرمی کا احساس بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پینٹ ایئرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا کیونکہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرے گا اور گھر کے اندر حرارت کو کم کردے گا۔

یہ پینٹ انفراریڈ تصویر میں جامنی رنگ کا نظر آتا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ سورج کی براہ راست روشنی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ مستقبل میں یہ پینٹ گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس سے عمارات میں بہت زیادہ توانائی استعمال کرنے ایئرکنڈیشنر کی طلب کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Advertisement

آج ہم آپ کو گرمی کے موسم میں ہزاروں روپے کے اے سی کے بل سے جان چھڑا نے کا آزمودہ طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اے سی کو کس وقت اور کتنی اسپیڈ پر چلانا چاہئیے جس سے بجلی کا بل کم آئے؟

اے سی آن کرتے وقت دیگر آلات بند کردیں

جب آپ اے سی آن کرتے ہیں تو اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اے سی اور دیگر برقی آلات آپ کے بجلی کے بل میں حیرت انگیز اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایسے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جب اے سی آن کریں تو اس وقت دیگرغیر ضروری برقی آلات کو بند کر دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو سکے۔

سورج کی روشنی

Advertisement

جب آپ اے سی کو آن کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کمرے میں سورج کی روشنی نہ آرہی ہو، اس سے ٹھنڈک کافی دیر تک کمرے میں رہ سکتی ہے۔

اے سی ٹیمپریچر آپ کے بل کو کم کر سکتا ہے

اگر آپ اپنے اے سی ٹیمپریچر کو کم رکھیں گے یعنی 18 ڈگری پر رکھیں گے تو آپ کا کمپریسر کام بھی رفتہ رفتہ کرے گا جس سے بجلی کا استعمال بھی زیادہ ہوگا۔ بانسبت اس کے کہ آپ اے سی ٹیمپریچر بڑھاتے ہیں یعنی 24 ڈگری پر رکھیں، تو اے سی بجلی کا استعمال کر کم کرے گا جس سے بجلی کی بچت ہو سکتی ہے۔

بجلی کے بل بڑھانے والے گھنٹے

24 گھنٹوں میں کچھ گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جن میں بجلی کا بل زیادہ آتا ہے جسے پیک آورز  کہا جاتا ہے۔

یہ پیک آورز آپ کے بجلی کے بل میں حیرت انگیز اضافہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اے سی کی ٹھنڈک بر قرار رہے اور پیک آورز میں اے سی بھی نہ چلے، تو پیک آورز سے پہلے ہی اے سی آن کر دیں اور کمرے کو بند کر دیں تاکہ کمرہ ٹھنڈا ہو جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر