پاک ایران گیٹ تجارت کےلئے کھول دیا گیا

Wajeeha baig

21st Sep, 2021. 11:02 am

پاک ایران گیٹ تجارت کےلئے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد حسنی ولیویز حکام نے ایرانی حکام سے ملاقات کی جہاں ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے آفیسرز نے باقاعدہ طور پر گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا۔

لیویز حکام کے مطابق پاک ایران گیٹ تجارت کےلئے کھول دیا گیا جبکہ زیروپوائنٹ گیٹ کھلنے سے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

لیویز حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی گیٹ زیرو پوائنٹ کو کھول دیا گیا جبکہ پاک ایران تفتان سرحد پر واقع زیروپوائنٹ گیٹ کو تجارت کیلئے  کھولا  گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق پاک ایران تفتان گیٹ گزشتہ 6ماہ سے بند تھا جبکہ اب زیروپوائنٹ گیٹ تجارت کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق زیروپوائنٹ گیٹ علاقے کے عوام کیلئے ایک ٹیکس فری گیٹ ہے۔

لیویز حکام کے مطابق زیروپوائنٹ گیٹ اور دیگر تین بارڈر پوائنٹس کی بندش کیخلاف اہلیان تفتان نے کئی بار احتجاج بھی کیا تھا،  تاہم باقی 3 بارڈر پوائنٹس تاحال بند ہیں۔

Adsence 300X250