نیند کی کمی صحت بخش کھانوں سے روکتی ہے؟ تحقیق

Now Reading:

نیند کی کمی صحت بخش کھانوں سے روکتی ہے؟ تحقیق

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معمول سے کم نیند کس طرح موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔

امریکی ماہرین موٹاپے کی ممکنہ وجہ جاننے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوفر ٹیلر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کئی گئی تحقیق کے مطابق جو لوگ کم سوتے ہیں وہ الٹی سیدھی چیزیں کھانے کی عادت میں مبتلا ہو کر موٹاپے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ دریافت اٹھارہ سے ساٹھ سال کے تقریباً بیس ہزار امریکیوں کی مجموعی صحت، موٹاپے اور کھانے پینے کی عادات سے متعلق دس سالہ سروے میں جمع کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

پروفیسر کرسٹوفر ٹیلر اور ان کے ساتھیوں کی اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ معمول سے کم وقت سونے والے اکثر لوگ جب رات کو دیر تک جاگتے ہیں تو اسی دوران وہ کچھ نہ کچھ کھانے کی شدید ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

ضرورت پوری کرنے کے لئے وہ چپس، برگر، بروسٹ اور ایسی دوسری چیزیں کھاتے ہیں جن کا شمار ’’جنک فوڈ‘‘ میں ہوتا ہے۔

Advertisement

رات گئے ایسی چیزیں کھانے کے بعد وہ جسمانی سرگرمی (مثلاً چہل قدمی) بھی نہیں کرتے نتیجتاً ان غذاؤں میں شامل چکنائی، شکر، کیفین اور کاربوہائیڈریٹس زیادہ مقدار میں ان کے جسموں میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔

اگر یہ سلسلہ لمبے عرصے تک جاری رہے تو وہ افراد تیزی سے موٹے بھی ہوجاتے ہیں۔

پروفیسر ٹیلر کے مطابق اس کی ایک اور ممکنہ وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ رات کو دیر تک جاگنے کی کوشش میں ہم ان چیزوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جو کم وقت میں تیار ہوجائیں اور جنہیں کھانے یا پینے پر ہم میں جلد ہی زیادہ توانائی آجائے۔

پروفیسر ٹیلر نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس سے وقتی طور پر تو کچھ فائدہ ہوتا ہے لیکن لمبے عرصے میں یہی عادت ہمارا وزن بے ہنگم انداز سے بڑھنے کا باعث بن جاتی ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات ’’جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول

WordPress database error: [Error writing file '/tmp/MYfd=97' (OS errno 28 - No space left on device)]
SELECT SQL_CALC_FOUND_ROWS wp_posts.ID FROM wp_posts LEFT JOIN wp_term_relationships ON (wp_posts.ID = wp_term_relationships.object_id) WHERE 1=1 AND ( wp_term_relationships.term_taxonomy_id IN (11) ) AND ((wp_posts.post_type = 'post' AND (wp_posts.post_status = 'publish' OR wp_posts.post_status = 'acf-disabled'))) GROUP BY wp_posts.ID ORDER BY wp_posts.post_date DESC LIMIT 0, 5

انٹرٹینمنٹ

WordPress database error: [Error writing file '/tmp/MYfd=136' (OS errno 28 - No space left on device)]
SELECT SQL_CALC_FOUND_ROWS wp_posts.ID FROM wp_posts LEFT JOIN wp_term_relationships ON (wp_posts.ID = wp_term_relationships.object_id) WHERE 1=1 AND ( wp_term_relationships.term_taxonomy_id IN (6,120396,120397,120398,130656,130672) ) AND ((wp_posts.post_type = 'post' AND (wp_posts.post_status = 'publish' OR wp_posts.post_status = 'acf-disabled'))) GROUP BY wp_posts.ID ORDER BY wp_posts.post_date DESC LIMIT 0, 6

Advertisement

اگلی خبر