Advertisement

حافظ آباد: پولیس کی منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی ، اسمگلر گروہ گرفتار

حافظ آباد میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کیخلاف کارروائی کی جس میں اسمگلر گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے منشیات اسمگلنک کی کوشش ناکام بنا کر گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منشیات اسمگل کرتے ہوئے بین الاضلاعی کے منشیات اسمگلر میں میاں بیوی کو بھی  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار اسمگلرز سے لاکھوں روپے مالیت کی 22کلو سے زائد افیون برآمد کرلی گئی ہے۔

حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ منشیات اسمگلرز نے افیون گاڑی کے مختلف خانوں میں چھپا رکھی تھی

Advertisement

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم کا کہنا ہے کہ پولیس نے افیون اور اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم نے بتایا ہے کہ گرفتار منشیات اسمگلرز علی جبار اور اس کی بیوی تحریم شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم نے بتایا ہے کہ گرفتار منشیات اسمگلرز پنجاب بھر میں منشیات اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرتے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم نے مزید بتایا ہے کہ منشیات اسمگلرز سے سپلائرز اور سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version