آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

15th Sep, 2021. 07:06 pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایئر چیف نے پی اے ایف کی جانب سے جاری مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کی ملک کے لیے قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ہر ممکن حمایت کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے پی اے ایف کے انسانی امداد کی فراہمی اور افغانستان سے حالیہ انخلاء کی کارروائیوں کو آسان بنانے میں کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد دورے کے دوران آرمی چیف نے پی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر ان کے جزبے کو بھی سراہا۔

Adsence 300X250