Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے،بابر اعظم

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے،بابر اعظم

قومی کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں ،میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ وقار یونس اور مصباح الحق کا ذاتی ہے،میتھیو ہیڈن سے کافی فائدہ ہوگا کیونکہ وہ اپنے دور میں کافی جارحانہ بیٹنگ کررتے تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے ،باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ورچوئل کانفرنس کے دوران  کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش بیٹسمین  ہے،پریکٹس سیشن میں دن بدن عبداللہ شفیق کی پرفارمینس میں بہتری نظر آرہی ہے۔

Advertisement

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ شفیق کو چانس نہیں مل پا رہا، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں عرب امارات میں ہونے والے ورلڈکپ جیسی پچوں کو ذہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز کو کھلانے کا پلان رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر