Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

بلوچستان میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

بلوچستان میں آج سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہورہاہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے تمام 34اضلاع میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہےجس میں   25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم میں 11383ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اس مہم میں 9470 موبائل ٹیمیں، 949فکسڈسائٹس اور592ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

اسکے علاوہ   لیویز ، پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری سمیت 19ہزار 2سو اہلکار ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور کیے گئے ہیں،  پاک افغان اور پاک ایران دونوں سرحدوں پر فکسڈ ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ  انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

Advertisement

 محکمہ صحت حکام کا مزید کہنا تھا ک اس سال بلوچستان سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے لیکن پشین اور بالخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بچوں کے لیے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ  پولیو مہم کی کامیابی کے حوالے سے قبائلی عمائدین اور علمائے کرام کی بھی خدمات لی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
ہمارے چلنے کے انداز کا نیند سے کیا تعلق ہے؟ جانیے
کن 3 حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے؟
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
صرف تین منٹ کی ورزش کرنے کے بےشمار فوائد جانیے!
غصے پر کیسے قابو پایا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر