Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 284 پوائنٹس کی کمی سے47ہزار136 پر بند ہوا ہے۔

دن بھر مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 146 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.18 سے بڑھ کر 168.19 روپے  پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 96 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1761 ڈالر پر آگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر