Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو اب ایئرکنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہے گی؟ نئی تخلیق

Now Reading:

دنیا کو اب ایئرکنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہے گی؟ نئی تخلیق

امریکی سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جس کی مدد سے گھر یا دفتر میں ایئر کنڈیشنر لگانے کی ضرورت ہی ختم ہوجائے گی۔

پورڈیو یونیورسٹی کے انجنیئرز کی جانب سے ایسا منفرد و انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو عمارت کی دیوار سے پلٹا کر انہیں گرم ہونے سے بچا سکے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیگر پینٹ سورج کی روشنی کو سولر ریڈ ایشن کو 80 سے 90 فیصد تک ریفلیکٹ کرتے ہیں لیکن ان میں رنگ کے نیچے موجود سطح کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

یہ رنگ 98.1 فیصد سولر ریڈایشن کو ریفلیکٹ کرسکتا ہے جبکہ انفراریڈ حرارت کو بھی خارج کرتا ہے جس کے باعث رنگ کے نیچے موجود سطح بغیر بجلی کے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔

اس سفید پینٹ سے ایک ہزار اسکوائر فٹ رقبے کو کور کرنے سے اتنی کولنگ ہوئی جو 10 کلو واٹس پاور کے برابر سمجھی جاسکتی ہے۔

Advertisement

دنیا کے سفید ترین پینٹ کو تیار کرنے میں ماہرین کو 7 سال کا عرصہ لگا ہے جسے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لئے بنایا گیا تھا تاہم اب اسے گینز بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

امریکی ماہرین نے اس پینٹ میں کیمیائی مرکب بریم سالفٹ اور بریم اسفالٹ کے مختلف حجم کے ذرات کا استعمال کیا ہے۔

محققین کو توقع ہے کہ یہ رنگ مستقبل میں گھروں، چھتوں، گاڑیوں اور شاہراؤں پر استعمال ہوگا جس کے بعد ایئر کنڈیشنر کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر