امریکی جریدے فوربز نے ایک دفعہ پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
فوربز میگزی کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان اور چین کی جاسوسی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے ایگز وڈس انٹیلی جنس کمپنی سے سافٹ ویئر خریدا تھا جبکہ بھارت نے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان چین کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا۔
فوربز کے مطابق روسی سیکیورٹی کمپنی نے چین، پاکستان کیخلاف سائبر مہم کی کھوج لگائی۔
امریکی جریدے کے مطابق جون 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان کیخلاف سائبر مہم جاری رہی جبکہ امریکی کمپنی نے بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کیساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔
امریکی کمپنبی کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر خریدا اور اسے ہتھیار بنایا۔
روسی فرم کے مطابق بھارت نے چین اور پاکستان کے ٹیلی کام اداروں کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News