Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے کن فونز پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا؟

Now Reading:

واٹس ایپ نے کن فونز پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا؟

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 2020 کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی تھی۔

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔

اب کمپنی نے یکم نومبر سے پرانے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے مزید فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اب واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

Advertisement

یعنی صارفین کو آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوگی۔

آئی فون ایس ای ،آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی ، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔

صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

اب کون کون سے اینڈرائیڈ فونز 4.1 ورژن سے پہلے کام کررہے ہیں یہ تو واضح نہیں مگر یہ تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔

یاد رہےکہ یکم نومبر سے پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم ہونے سے صارفین فوری طور پر واٹس ایپ سے محروم نہیں ہوں گے۔

Advertisement

ان کو کچھ فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا مگر وہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ ویب سے کنکٹ نہیں کرسکیں گے۔

اسی طرح بتدریج وہ واٹس ایپ فون پر بھی استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے اور اپنے اکاؤنٹس کے لیے انہیں مطلوبہ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر