Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے
عمران خان

وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کیا جاچکا ہے، جوکہ تقریباً آدھے گھنٹے کا ہوگا۔

اپنے اس اہم خطاب میں وزیراعظم افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے ، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم افغانستان سے متعلق پاکستانی پالیسی بھی واضح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے اورکورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ مسٹر توشی مِٹسو موتیجی سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس مو قع پر کہنا تھاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان جاپان کو ایک ترقیاتی حوالے سے قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم 2022ء میں پاکستان اور جاپان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کو پرجوش انداز میں منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے پاک جاپان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب کو افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

Advertisement

ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا قیام خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان میں نمو پاتے انسانی اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیےضروری ہے کہ عالمی برادری افغانوں کی معاونت کو یقینی بنائے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد پر مشتمل ایک “ڈوزیر” جاپانی ہم منصب کو پیش کیا۔

دوسری جانب سکھوں کی تنظیم “ سکھ فار جسٹس “ نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس سے لے کر اقوام متحدہ تک ان کا پیچھا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظمین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاوس سے رابطے میں ہیں ،امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دئیے گئے ہیں۔

سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے مطابق سینیٹرز اور کانگریس میں کوبھی اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں ۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہندوستانی وزیر اعظم کے خلاف ایک بار پھر امریکہ اور دیگر ممالک میں قتل اور پر تشدد کارروائیوں کے خلاف مقدمے درج کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر