Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی شامت آگئی

Now Reading:

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی شامت آگئی
جیل

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم نے کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گینگ کے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف بیرون ملک جانے والے مسافروں کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ردوبدل کرنے کے بھی شواہد ملے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں مؤثر کردار ادا کیا تاہم این سی او سی کی ان کاوشوں کو کچھ عناصر نے خراب کرنے کی کوشش کی، اسی تناظر میں 14 ملزمان پر مشتمل گینگ کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث پائے گئے، 14 رکنی گینگ میں سے 2 سرکاری ملزمان ہیں، ضلع شرقی کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ایک ملزم شامل ہے، ابھی تک نادرا کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، گینگ میں شامل 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کا کہنا ہےکہ گینگ میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے، ملزمان کا زیادہ ہدف بیرون ملک جانے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جعلی سر ٹیفیکٹ جاری کرنا تھا، اس گروپ میں ٹریول ایجنٹس بھی شامل ہیں، گروپ کے کارندے ویکسین بھی تبدیل کردیا کرتے تھے، اگر کسی ملک کو فائزر قبول کرتا ہے اور باہر جانے والے کو سائنو فارم لگی ہے تو یہ لوگ فائزر کا سرٹیفکٹ بناتے تھے۔

Advertisement

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ بنوانے والوں کو بھی شامل تفتیش کریں گے، جن لوگوں نے جعلی ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹس وصول کیے اورجنہوں نے ملزمان سے پی سی آر ٹیسٹ بنوائے وہ تمام منسوخ کردیں گے، مذکورہ کیس میں 1500 لوگوں کے جعلی سرٹیفیکٹ بنائے جانے کے شواہد ملے ہیں، جو ویکسین لگائی جانے تھی اس کو ملزمان ضائع کردیا کرتا تھے، ہم ویکسین کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے موبائل فون کے فرانزک رپورٹ کے بعد حتمی تعداد معلوم ہوسکے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر