چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 کے دن بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کرتے ہوئے ایک ایسے غیر قانونی قبضے کا آغاز کیا جس نے ایک انسانی المیے کو جنم دیا جبکہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے زیادہ دیر اپنا غیر قانونی تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے جائز مقصد حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے پرامن عوام مسلسل مشکلات کا شکار ہیں نا صرف ان کے حق خود ارادیت سے انکار کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ اور پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے بہت اہم ہے،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News