پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، ایک ہفتے میں انڈیکس 606 پوائنٹس اضافے سے 46148 پر بند ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46287 رہی۔
رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 45211 رہی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 34 ارب روپے مالیت کے ایک ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا ۔
واضح رہے ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے بڑھ کر 7953 ارب روپے ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News