Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے، رحمان ملک

Now Reading:

ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے، رحمان ملک

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے، حکومت اگر ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تو امن ہونا چاہیے تھا۔

رحمان ملک نے کہا کہ قوم کو توقع تھی ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہوئے تو امن ہوگا، ٹی ٹی پی نے ہمیشہ مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کیا ہے، ٹی ٹی پی مذاکرات کے نتیجہ خیز مرحلے پر مکر جایا کرتی ہے، ٹی ٹی پی کے 25 ہزار دہشت گرد نورستان میں موجود ہیں، ساڑھے 7 ہزار ناراض بلوچ نورستان پہنچ چکے ہیں، بطور وزیر داخلہ ٹی ٹی پی سے 3 بار مذاکرات کئے تھے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کریں، حکومت ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے ٹی او آرز پارلیمنٹ میں پیش کرے، افغان وزیر داخلہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث اکرام محسود کو سزا دیں، ٹی ٹی پی اگر مخلص ہے تو داعش سے علیحدگی کا اعلان کرے، حکومت ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں دانش مندی سے کام لے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت انتہائی مشکلات کا شکار ہے، پیش گوئی تھی ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جائے گی، پنڈورا باکس کھلنے سے پاکستانی سیاست یکسر تبدیل ہو جائے گی، پاکستان کی صورتحال جو ہے وہ سب کو معلوم ہے، امریکہ نے پاکستان سے حملہ کرنے سے پہلے پوچھا اور نہ چھوڑنے سے پہلے پوچھا، امریکہ دنیا کی بڑی طاقت ہے لیکن ناکامی کے الزامات پاکستان پر کیسے تھوپ سکتی ہے، بے نظیر بھٹو شہید کا قاتل اکرام اللہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ہے، اکرام اللہ دوسرا خودکش حملہ آور تھا جو بچ گیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے وزیر داخلہ سے درخواست ہے کہ محترمہ کے قاتل کو پاکستان کے حوالے کیا جائے، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کئے ہوئے حملوں کا حساب دینا ہوگا، آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے والدین انصاف کے منتظر ہیں، کوئٹہ کراچی گلگت و دیگر شہروں میں ہزاروں شیعہ مارے گئے، مساجد، چرچ، اسکول اور مارکیٹوں میں ہزاروں بے گناہ پاکستانی مارے گئے، ٹی ٹی پی سے حساب لینا ہوگا۔

رحمان ملک نے کہا کہ حکومت معیشت سنبھالنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے، افراط زر کی شرح دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، حکومت سی پیک پر خصوصی توجہ دے، سی پیک ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے قبل پارلیمنٹ سے منظوری لے، وزیراعظم اناء کے خول سے باہر نکل کر سب سے مشاورت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں حکومت کو مزید چوکنا ہونا پڑے گا، آرمی چیف موجودہ حالات کا دانش مندی اور جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں، دنیا کی نظریں پاکستانی افواج پر مرکوز ہیں، حکومت غربت، مہنگائی، بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے، پیپلز پارٹی کسی صورت شہید بے نظیر کے قاتلوں کو معاف نہیں کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ قوم شہید بے نظیر، اے پی ایس، میریٹ کے حملوں میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کر سکتی، حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے آئین سے باہر نہ نکلے، پنڈورا باکس پانامہ لیکس سے بڑا اسکینڈل ثابت ہوگا، 2 مہینے پہلے کہا تھا کہ طالبان افغانستان میں گھس جائیں گے، گلگت بلتستان کی گورمنٹ سے درخواست ہے گھر گھر سرچ کریں، داعش پاکستان میں موجود ہے ہماری حکومت کو اس پر ایکشن لینا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پنڈوا باکس کے بعد پاکستان کا سیاسی صورتحال بدل دے گا،  پنڈورا باکس پاناما لیکس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے، پنڈورا باکس میں سیاستدان، میڈیا، جوڈیشری، ڈیفنس سمیت کئی اہم لوگ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
کراچی، 7 سالہ صارم قتل کیس، والد کا انصاف کا مطالبہ
کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
سرکاری حج اسکیم، تیسری قسط جمع کروانے کا کل آخری دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر