Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کردیا

Now Reading:

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ذیشان حیدر پارک کا افتتاح کردیا
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع ذیشان حیدر پارک  کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پارکس کھولنا ہمارا مشن ہے، ہم اپنے بچوں کے لیے کراچی کو سرسبز بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پارک تباہ حالی کا شکار تھا، میں نے ایک ماہ قبل یہ پارک دیکھا تھا ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی نے ایک ماہ کی کوشش سے اس پارک کو کھول دیا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ اس طرح کے کئی پارکس عوام کیلیے بند ہیں، اعلان کرتا ہوں کہ ہر ماہ کراچی میں ایک پارک عوام کیلئے کھولوں گا۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ 40سال کی تباہی کو40روز میں ٹھیک نہیں کرسکتا ،میں  تھوڑے عرصےکے لیے ایڈمنسٹریٹر ہوں۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کا موسم ابھی ختم ہوا ہے ، زمین پلانٹیشن کیلئے تیار ہے اس لیے ہمیں شجر کاری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پارکوں کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر کافی تعداد میں فیملیز اور بچے بھی موجود تھے اور بیرسٹر مرتضی وہاب بھی پارک میں بچوں کے ساتھ گھُلے ملے نظرآئے ۔

خیال رہے کہ پارک کے افتتاح کے موقع پر ذیشان شھید کی بہن تحسین عابدی، ڈی جی پارکس جنیداللہ خان، عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر