Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے ، سراج الحق

Now Reading:

حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے ، سراج الحق
سراج الحق
Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سونامی نے عوام کو گھروں کے سامان کی نیلامی پر مجبور کر دیا ہے ، مہنگائی کی نئی لہر پر وفاقی وزراء شرمندہ ہونے کے بجائے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن عوام پر حملہ آور ہیں ، آئی ایم ایف کی غیر مشروط غلامی نے حکومت کو بے وقار کر دیا ہے ، وزیراعظم آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام کے خون پسینے سے کمائی گئی ایک ایک پائی نچوڑنا چاہتے ہیں ، حکمرانوں کی بے تدبیریوں کی وجہ سے ملک افراتفری کا شکار ہو چکا ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اللہ کا زرا بھی خوف ہوتا تو شریعت سے متصادم قانون سازی کی جرات نہ کرتے ، اسلام آباد میں 31 اکتوبر کو بے روز گار نوجوانوں کا احتجاج ملک میں  فیصلہ کن حکومت مخالف تحریک کی بنیاد بنے گا ، اب وہ وقت دور نہیں جب وطن عزیز میں اسلامی نظام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے طے کردہ شرائط اور معاہدے قوم کے سامنے لائے ، حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی نے پوری قوم کو آزمائش سے دوچار کر دیا ہے ، نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے لاکھوں افراد سے روزگار چھین لیا ، امیرجماعت اسلامی 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
پاکستان کو آئی ایم ایف کا بڑا پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعویٰ کردیا
رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر