Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل

Now Reading:

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل
Advertisement

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئین شپ دوسرے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری میچ میں سینٹرل پنجاب نے 238 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں، 176 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں۔

محمد عرفان خان اسد محمد عرفان میچ کے تیسرے روز کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

 اس سے قبل سینٹرل پنجاب کے 340 رنز کے جواب میں خیبر پختون خواہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اعتزاز حبیب خان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے،محمد عرفان جونیئر نے 54 رنز کے عوض پ5 وکٹیں حاصل کیں۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری میچ کے دوسرے روز بلوچستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنالیے ہیں۔

Advertisement

 اوپنر عظیم گھمن ایک اور علی وقاص صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کریں گے۔

 اس سے قبل بلوچستان کے 277 رنز کے جواب میں ناردرن نے اپنی پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

 کپتان عمر وحید نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، مبصر خان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد جاوید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اُدھر رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ کے 374 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے ہیں۔

 معین الدین نے 119 اور یوسف بابر نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 200 رنز کی شراکت قائم کی، جہانزیب سلطان، محمد شاہد، امتیاز لغاری اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر