Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی میڈیا پاکستانی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ کا معترف

Now Reading:

بھارتی میڈیا پاکستانی کھلاڑیوں کے مذہب سے لگاؤ کا معترف

قومی کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑیوں کے مذہبی رجحان کے ناصرف گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن معترف ہیں بلکہ بھارتی میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے میزبان نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے وطن اور مذہب کو سب سے آگے رکھا اور یہ کام وہ ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں، چاہے معاملہ پاکستان کا ہو، چاہے کشمیر یا معاملہ اسلام کا ہو، وہ کھل کر اسلام کی بات کرتے ہیں اور وہ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے کہ کون کیا کہے گا۔

بھارتی میزبان نے محمد رضوان کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران جب ڈرنکس بریک ہوا تو پاکستانی بلے باز محمد رضوان میدان میں  ہی نماز پڑھنے لگے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے ہر سوال کا جواب اللہ کا نام لیکر ہی شروع کیا۔

اس کے بعد بھارتی ٹی وی پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی پریس کانفرنس کے چند کلپس بھی دکھائے گئے۔

Advertisement

بھارتی ٹی وی میزبان نے آخر میں یہ بھی بتایا کہ پاکستان کا ہر کھلاڑی سب سے پہلے یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا مسلمان ہے، پھر وہ یہ بتاتا ہے کہ وہ ایک سچا پاکستانی ہے اور اگر ضرورت پڑتی ہے تو پاکستانی کھلاڑی کشمیر کے معاملے پر بھی کھل کر بولتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر