Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کا موسم : بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Now Reading:

کراچی کا موسم : بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
طوفان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج بھی گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

محکمہ مو سمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے جبکہ ہوا کا رخ مغرب اورشمال مغرب کی جانب ہے، شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی

Advertisement

 محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اکتوبر کے مہینے میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گلگت بلتستان، شمال مغربی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارشیں ہوں گی تاہم بالائی پنجاب، وسطی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں کےاعداد و شمار جاری 

ملک بھر میں مون سون بارشوں پر محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں جولائی سے ستمبر تک 3 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم بارشیں 18 فی صد صوبہ سندھ میں رکارڈ کی گئیں۔ پنجاب میں 9 فیصد اور آزاد کشمیر میں 17 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

Advertisement

بارشوں سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 18، کے پی کے میں 5 اور گلگت بلتستان میں معمول سے 21 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقو ں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارشوں کے باعث زمین میں نمی ربیع کی فصل کے لئے سازگار ثابت ہوگی۔

پنجاب کے شمالی و بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی اور رواں ماہ کے دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں بھی بدستور کمی آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس روانہ
پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، شبلی فراز
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہارِ افسوس
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے
پاکستان کو 21 لاکھ سے زیادہ گھروں کی کمی کا سامنا
پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر