Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، وزیر خارجہ

Now Reading:

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ہمسایہ ہونے کے ناطے انسانی ہمدردی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات، بین الاقوامی روابط، کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو  اور افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ امن مخالف قوتیں جو افغانستان کی مخدوش صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں انہیں موقع نہ مل سکے، اس حکمت عملی کے حوالے سے وزیر اعظم صاحب نے خود بھی بات کی اور مجھے بھی اظہار خیال کا موقع دیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجوہات اس کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، آئندہ چند روز میں ہمارے اقتصادی ماہرین کی ٹیم اس حوالے سے ممبرز کو آگاہ کرے گی۔

Advertisement

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں اہم قانون سازی سامنے آ سکتی ہے۔ تمام پارٹی ممبران کو ان تمام قوانین سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے تاکہ دلائل کی بنیاد پر پارٹی کے نقطہ نظر کو آگے بڑھا سکیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک اپوزیشن کا تعلق ہے تو ان کے لیے یہی کہوں گا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے، اپوزیشن کی  یہ خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی اور اہم قومی معاملات پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کے مسائل بھی سنے اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی تھی۔

اس مو قع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام معاملات حل ہو چکے ہیں ، حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلطی فہمی نہیں ہے،عسکری قیادت سے تعلقات مجھ سے بہتر کسی کے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعینانی پر تکنیکی خامی دور کر دی گئی ہے۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاص آرائیاں درست نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر