Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار یونس نے رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

Now Reading:

وقار یونس نے رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے محمد رضوان کے گراؤنڈ میں نماز سے متعلق دیے جانے والے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح اور اس دوران رضوان کے نماز پڑھنے سے متعلق نجی ٹی وی شو میں ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ رضوان کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے اس گراؤنڈ میں ہندوؤں کے بیچ کھڑے ہوکر نماز پڑھی جو کہ میرے لیے بہت خاص تھا۔

بعد ازاں وقار یونس کو ان کے بیان پر سرحد پار سے خاصی تنقید کا سامنا کر نا پڑا اور بھارت کے معروف کمنٹیٹر نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے وقار یونس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بیان ان کے لیے مایوس کن ہے۔

تاہم اب اس بیان پر وقار یونس نے ٹوئٹر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیان ہیٹ آف دی مومنٹ (پرجوش انداز)میں دیا جس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا کہنے کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا، یہ ایک غلطی ہے جو کہ جوش خطابت میں ہوئی۔

سابق کوچ نے مزید لکھا کہ کھیل رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں کو متحد کرتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر