خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورت حال

Tanzeela qureshi

15th Oct, 2021. 11:18 pm

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 267 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے، صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہے، مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 237 مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1043 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لوہر دیر 14 اور شانگلہ میں 12 افراد، ہری پور میں 39 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی سے 520 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Square Adsence 300X250