Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے پہلے ورزش کے کیا نقصانات ہیں ؟جانیے

Now Reading:

سونے سے پہلے ورزش کے کیا نقصانات ہیں ؟جانیے

کینیڈین سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ سونے سے دو گھنٹے پہلے خوب ورزش کرتے ہیں انہیں نہ صرف دیر سے نیند آتی ہے بلکہ ان کی نیند متاثر بھی رہ سکتی ہے۔

ریسرچ جرنل ’’سلیپ میڈیسن ریویو‘‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ سے پتا چلتا کہ جن لوگوں نے رات کو سونے سے دو گھنٹے یا اس سے بھی پہلے اپنی ورزش یا جسمانی مشقت مکمل کرلی تو انہیں جلدی نیند آئی اور سکون کی نیند آئے گی۔

اس کے برعکس جو لوگ رات کی ورزش یا جسمانی مشقت کے دو گھنٹے بعد یا اس سے بھی پہلے سونے کے لئے لیٹ گئے انہیں نہ صرف بہت دیر سے نیند آئی بلکہ رات بھر ان کی نیند بھی متاثر رہی۔

اس تحقیق کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ورزش اور جسمانی مشقت کے بہتر فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سونے سے کم از کم دو گھنٹے پہلے انہیں مکمل کرلیجیے۔

واضح رہے کہ آج کل فٹنس کلبز اور جمز رات کو دیر تک کھلے رہتے ہیں جہاں دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھک کر آنے والے خواتین و حضرات ورزش کرتے ہیں تاکہ ان کی صحت اچھی رہے اور وہ ’’فٹ‘‘ رہیں۔

Advertisement

حالیہ تحقیق سے رات کو دیر سے ورزش کرنے کے منفی اثرات ہی سامنے آئے ہیں۔

کونکورڈیا یونیورسٹی، کینیڈا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لئے ماضی میں جسمانی مشقت، ورزش اور نیند سے متعلق کیے گئے 15 سائنسی مطالعات کا جائزہ لیا جن میں مجموعی طور پر 194 افراد شریک تھے جن کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان تھی۔

اس تجزیئے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا کہ چاہے آپ باڈی بلڈنگ کرتے ہوں یا پھر عمومی طور پر اپنی صحت بہتر رکھنا چاہتے ہوں، ہر صورت میں کوشش کیجیے کہ سونے سے دو گھنٹے پہلے اپنی ورزش مکمل کرلیں۔

اس کے علاوہ، ان کا مشورہ یہ بھی ہے کہ سونے سے پہلے سخت قسم کی ورزش سے بھی گریز کرنا چاہئیے کیونکہ یہ بھی نیند پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر