Advertisement

آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ ہیکرز نے چوری تو نہیں کیا؟ گوگل نے معلوم کرنے کا آسان حل مہیا کر دیا

گوگل

ٹیکنالوجی کے اس دور میں کسی کا پاس ورڈ چوری کرنا یا کسی کی آئی ڈی ہیک کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے یہ سب ٹیکنالوجی کا کھیل ہے۔

لیکن اب گوگل کی جانب سے اپنے چوری ہوئے پاس ورڈ یا ہیک ہوئی آئی ڈی کے حوالے سے جاننے کے لئے  آسانیاں مہیا کردی گئیں ہیں۔

 گوگل کی طرف سے ایک ’ٹول‘ متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی انٹرنیٹ صارف معلوم کر سکتا ہے کہ اس کے آن لائن اکاﺅنٹس ہیکرز کا نشانہ بن چکے ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ ٹول دراصل ’کروم براﺅزر ایکسٹینشن‘ کی صورت میں بنایا گیا ہے۔

جو صارفین اس ایکسٹینشن کو گوگل کروم براﺅزر میں انسٹال کر لیں گے اور پھر اپنا جو بھی آن لائن اکاﺅنٹ کروم براﺅزر میں سائن ان کریں گے تو یہ ایکسٹینشن خود بخود انہیں بتا دے گی کہ ان کا اکاﺅنٹ کمپرومائز ہو چکا ہے یا نہیں اور انہیں پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Advertisement

ایکسٹینشن کا نام ’پاس ورڈ چیک اپ‘ (Password Checkup)ہے جسے گوگل کروم براﺅزر صارفین مفت میں استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے آن لائن اکاﺅنٹس کی سکیورٹی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version