صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا میڈیا ذمہ دار میڈیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھایا ہے، رحمت للعالمین اٹھارٹی بنانے کا فیصلہ بڑا قدم ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اشرف امخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے، قرآن مجید ، اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم دنیا کی طاقتور ترین قوم بن سکتے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم کی تربیت کرنی چاہیے، سب سے پہلے علمائے کرام عبادات کے ساتھ اخلاقیات کی تربیت دیں اور ہم جو سیکھیں اپنے گھروں میں بھی اسکی تربیت کریں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اچھی اور معیاری تعلیم کے لیے کام کررہی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ایک اہم ستون ہے جبکہ قوم کی تربیت میں میڈیا کا اہم رول ہے اور پاکستان کا میڈیا ذمہ دار میڈیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News