Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

Now Reading:

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
Advertisement

 بنگلا دیش  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شکیب الحسن نے یہ کارنامہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سرانجام دیا،34 سالہ شکیب الحسن نے مسقط میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 17 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لاستھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

شکیب الحسن  نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 107 ہے۔

ملنگا نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال مارچ میں کھیلا تھا جبکہ اس سال انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

موجودہ ورلڈ کپ میں شریک پلیئرز میں شکیب کے ریکارڈ کے قریب تر باؤلرز میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 99 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر