Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  19 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 1457 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 767 ڈالر ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 171.18 سے بڑھ کر 172.78 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 192 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار 629 پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 113 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 215 کمپنیوں  کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
چترال میں پاک فوج کاریسکیوآپریشن، کئی رابطہ سڑکیں بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر