Advertisement

لاہور میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی

زیادتی کیس

لاہور کی مرغزار کالونی میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ ملازمہ کا نام کرن تھا اور وہ مرغزار کالونی میں قاسم نامی شخص کے گھر پر گھریلو ملازمہ تھی، قاسم نے کرن کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ اس نے خودکشی کر لی ہے، کرن کے اہلِ خانہ لاش لے کر پتوکی چلے گئے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کارروائی کی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے قاسم نامی شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ فیصل نامی شخص کو پتوکی پولیس نے حراست میں لیا، پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

انویسٹیگیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس 14 سالہ کرن کی ڈیڈ باڈی جناح ہسپتال لے آئی ہے، بچی کا پوسٹ مارٹم صبح گھر والوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version