Advertisement

ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر صحت

یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے کورونا اور ڈینگی کا اجلاس ہوا جس میں صحت کے سیکرٹریز نے اجلاس کے دوران وزیرصحت کو بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے اجلاس کے دوران لاہورمیں 89دن کیلئے ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کی منظٰوری دے دی جبکہ ابینہ کمیٹی نے ڈینگی فیلڈ ہسپتال ایکسپوسنٹرمیں تمام اخراجات کی منظٰوری دے دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبہ میں کورونااور ڈینگی پر قابوپانے کیلئے تمام کمشنرزاورڈ ی سی حضرات کو خصوصی ہدایت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ میں ویکسی نیشن کی تعدادبڑھانے پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی کاوش کو سراہا۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ پنجاب میں ڈینگی کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنا تمام متعلقہ محکمہ جات کی ذمہ داری ہے، پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے 5000بسترمختص کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب میں کورونا اور ڈینگی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے کررہے ہیں جبکہ ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسزلاہورمیں سامنے آرہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں انسدادڈینگی سپرے کیاجارہا ہے، پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کورونااور ڈینگی بارے آگاہی دینے کیلئے خصوصی لیکچرزکااہتمام کیا جائے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابوپا نے کیلئے سرگرمیوں کاضلع اور تحصیل کی سطح پرروزانہ جائزہ لیاجائے، تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کرنی ہوگی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،آئی جی پنجاب،کمشنرلاہورڈویژن،صحت کے سیکرٹریز،سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی ہیلتھ سروسز،ڈی سی لاہورودیگرافسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version