Advertisement

موجودہ وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر کی یونین کونسل ون کے دورے کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ساتھ دے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں سے لیکر سندھ اور بلوچستان تک ان کا مقابلہ کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کر رہی ہے، اس ظالم حکومت کے خلاف اگر کوئی ڈٹ کر کھڑا ہے تو وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے علاوہ وفاقی حکومت کے خلاف جدو جہد کرنے والی ن لیگ، جے یو آئی ف و دیگر جماعتوں کو منافق قرار دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بکی ہوئی اور منافق ہیں ، عوام ساتھ دے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں سے لیکر سندھ اور بلوچستان تک ان کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاڑکانہ میں عوامی مسائل کے حل کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری  نے کہا تھا کہ لاڑکانہ ملک میں جمہوریت کا ایک استعارہ ہے، یہاں کے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی عہدیداران اور عوامی نمائندگان سے گفتگو  کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، یہاں کی ہر خوشی، ہر غم اور ہر مسئلے کو اپنا معاملہ سمجھتا ہوں، لاڑکانہ کے ہر فرد سے دلی رشتہ محسوس کرتا ہوں، کسی قیمت پر آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version