وزیراعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

18th Oct, 2021. 05:33 pm

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل این سی او سی میجر جنرل آصف حمود گورائیہ نے کورونا صورتحال اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعطم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کو ریٹائرمنٹ پر این سی اوسی مومینٹو بھی پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے این سی او سی اور صوبوں کی کاکردگی کو سراہا جبکہ وزیراعظم نے این سی اوسی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستانی عوامی کی بہتری اور وباء سے بچاؤ کیلئے اقدامات کو بھی سراہا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وباء کے خلاف اقدامات پر تمام اکائیوں کی تعریف کی جبکہ وزیراعظم نے ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے کاوشیں بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔

Square Adsence 300X250