Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونا  مزید مہنگا ہوگیا

Now Reading:

سونا  مزید مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمت

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  22 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 4ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 1781 کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 69 پیسے بڑھ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 47 پیسے بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 499 ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 934 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 564 رہی جبکہ حصص بازار میں آج 30 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 92 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 858 ارب روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر