Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کرینگے، ترجمان مذہبی جماعت

Now Reading:

مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کرینگے، ترجمان مذہبی جماعت
کالعدم

ترجمان مذہبی جماعت ٹی ایل پی کا کہنا ہےکہ مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کرینگے۔

ترجمان مذہبی جماعت کا کہنا ہےکہ قیاس آرائیوں سے سب گریز کریں معاملات ابھی چل رہے ہیں، مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

 ترجمان مذہبی جماعت کا مزید کہنا ہےکہ مذاکرات کامیاب یا ناکام کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

واضح رہےکہ حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

حکومتی ٹیم کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے جس میں مذاکرات کی تازہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، مفتی منیب اور علی محمد خان معاہدے کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کچھ دیر بعد معاہدے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گا۔

مذاکرات میں مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی بھی شریک تھے۔

 گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں علماء کرام نے وزیراعظم سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا ، ماضی میں کسی وزیراعظم کو اس موضوع پر بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،  دنیا کو بتانا ہوگا کہ یہ کرنے سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عشق رسولﷺ صرف مذہبی جماعت میں نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے ، حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی ، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علماء کرام نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراضات کیے اور ان کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جماعت اسلامی نے بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کردیا
فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم جاری
مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ
آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے خیر سگالی ملاقات
ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ وریام والا انٹرچینج کے قریب خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر