عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی، وفاقی وزیر ایوی ایشن

اسفا سروت

16th Oct, 2021. 02:00 pm

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پیٹرول کی قیمت بڑھانا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش بھی پاکستان میں سستیں ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ہر ہفتے کابینہ میٹنگ میں خطے اور پاکستان میں قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، دنیا کے 130 ممالک میں پیٹرول ہم سے مہنگا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے، غریب لوگوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی ہوگی، آٹا، چینی اور دالوں پر 40 فیصد لوگوں کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دو حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش نے لی، اسلام کے نام پر داعش گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے اس کے پیچھے یہود و ہنوز ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایک داخلی مسئلہ میڈیا میں بہت زیادہ چل رہا ہے، اس مسئلے پر جتنی کم بات کی جائے یہ ملک کے حق میں ہے، موجودہ حکومت اور ادارے کے، درمیان اچھے تعلقات ہیں، میں نے کابینہ میں بھی اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کی۔

وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے مزید کہا ہے کہ جب میں وزیر تھا اس وقت 40 ڈالر فی بیرل کا کروڈ آئل تھا اور آج 80 ڈالر فی بیرل ریٹ ہے، کوریا، جاپان ملائشیا میں پیٹرول کا ریٹ بہت زیادہ ہے جنوبی ایشیا کے ریجن میں پیٹرول کی قیمتیں آج بھی کم ہیں۔

Square Adsence 300X250