Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے، یوسف رضا گیلانی

Now Reading:

حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا ہوا ہے ، حکومت میں ٹیم ورک کا تاثر نہیں ملتا ، یہ ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں ، ہم نے آرمی چیف کو توسیع دی یا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی ہوئی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی ،  یہ حساس معاملات ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے ، عالمی دنیا کی یہ بات کرتے ہیں مگر وہاں پر سہولیات زیادہ ہیں ، دوسرے ممالک میں صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات حکومت فراہم کرتی ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب مجھے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تو میں عالمی کلائمیٹ چینج کی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ روم میں میری اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول تھیں ، مجھے روانگی سے دو گھنٹے قبل بتایا گیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا ، وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2013 سے میرا نام ای سی ایل میں ہے ، صوبوں کے حقوق اگر پہلے دیے جاتے تو مشرقی پاکستان الگ نا ہوتا۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹا کر سیاست سے دور رکھا گیا ، میں سمجھتا ہوں میڈیا کا جمہوری روایات کے تحفظ میں بہت بڑا رول ہے ، ڈکٹیٹر اور جمہوری لیڈرز نے یہی وعدہ کیا کہ ہم آئین کو اصل حالت میں بحال کریں گے ، تمام سیاسی قوتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے 73 کے آئین کو اصل حالت میں بحال کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے احتجاج میں تمام سیاسی لیڈر شپ نے صحافت پر قدغن کی بھرپور مخالت کی ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی اور آئین کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ، آج دو نوبل پرائز بھی صحافیوں کو ملا ہے ، ہم نے ہر دور میں غلط کام کی مخالفت کی ہے ، ہم شروع سے ہی کالے قوانین کے خلاف ہیں، اور ایکسس ٹو انفارمیشن کو عوام کا حق قرار دیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم صحافیوں کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے جس کی طویل تاریخ ہے ، ہم ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مخلص ہیں ، ہم افغانستان کی صورتحال، ملک کے داخلی حالات پر کام کر رہے ہیں ، ہمیں افغانستان کی صورتحال پر مجموعی طور پر بریفننگ دی جائے ، کسی حکومت کی کامیابی اور ناکامی کا انحصار اسکے منشور پر عملدرآمد پر منحصر ہے۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنا منشور دیا تھا جس پر وہ عملدرآمد میں ناکام ہوئے ہیں ، میں نے میثاق جمہوریت پر 85 فیصد عملدرآمد کیا تھا ، مجھے یقین ہے کہ سیاسی و جمہوری پارٹیاں اپنا رول ادا کرتی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر