Advertisement
Advertisement
Advertisement

منہ کا بار بار سوکھنا کس بڑی بیماری کی علامت ہے؟ تحقیق

Now Reading:

منہ کا بار بار سوکھنا کس بڑی بیماری کی علامت ہے؟ تحقیق
Advertisement

اکثر اوقات گھر کے بڑے بوڑھے اور جوان بار بار منہ سوکھنے کی شکایت کرتے ہیں جسے ہم پانی کی کمی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں،.

ماہرین کے مطابق کہ بار بار منہ سوکھنے کی ایک بڑی وجہ شوگر بھی ہوسکتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق خون میں شوگر کی سطح غیر متوازن اور اکثر اوقات  زیادہ رہنا منہ کے ہر وقت خشک رہنے کا سبب بنتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر کچھ کیے تھکاوٹ محسوس ہونا اور جسمانی وزن کے متوازن ہونے کے باوجود بھی اگر منہ خشک رہتا ہے تو یقیناً یہ ذیابطیس کی علامت ہے۔

محققین کے مطابق جب خون میں گلوکوز کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے تو گردوں کی صلاحیت میں  کمی آتی ہے، ایسے میں گردے مائع کو جذب کرنے کے بجائے پیشاب کی زیادتی کی مدد سے  جسم میں سے پانی کو خارج کرنے لگتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جسم پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے اور منہ بار بار خشک ہو نے لگتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کے خشک ہونے کے سبب غذا کو ہضم کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ منہ میں تھوک کم مقدار میں پیدا ہونے لگتا ہے  اور اس کے نتیجے میں غذا کو ہضم کتنے کے لئےوقت کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔

ایسی علامات کے ظاہر ہوتے ہی فوراً اپنا تفصیلی طبی معائنہ کروانا چاہئیے، بڑھی ہوئی شوگر کی تشخیص ہونے کے نتیجے میں اسے کنٹرول کرنے کے لئے مناسب غذا کا استعمال، روزانہ کی بنیاد پر ورزش اور معالج کی جانب سے تجویز کی گئی ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہئیے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طبی معائنے میں ذیابطیس کی علامات ظاہر نہ ہوں تو ایسی صورت میں بار بار منہ سوکھنے کی شکایت سے بچنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچائیں ۔

اس کے علاوہ کیفین والے مشروبات مثلاً چائے کافی سے پرہیز کریں، مرغن، مصالحے دار، مرچوں والی، نمکین اور میٹھی غذاؤں سے بھی پرہیز کریں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر