Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام افسران کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، وزیر بلدیات سندھ

Now Reading:

تمام افسران کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، وزیر بلدیات سندھ
ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام افسران کارکردگی کو بہتر کریں اور کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی زیرِ صدارت کمشنر آفس لاڑکانہ میں بلدیاتی مسائل کے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو، شفیق احمد مہیسر کمشنر لاڑکانہ، زبیر چنہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں سید ناصرحسین شاہ کو بلدیاتی کاموں سمیت پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ لاڑکانہ کے جو جو مسائل ہیں ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں، کیا کیا اقدامات کئے ہیں اسکے لئے میں خود وزٹ کروں گا، چائینیز فرم بھی یہاں کام کررہی ہے ان کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی جو اسکیمیں چل رہی ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے، لاڑکانہ شہر کی ایک خاص تاریخی اہمیت ہے، جمیل سومرو لاڑکانہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور خود مانیٹر کررہے ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ کے لئے لینڈ فل سائڈ کے لئے زمین مختص کی گئی ہے۔

Advertisement

وزیر بلدیات و ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینیئرینگ سندھ سید ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام افسران کارکردگی کو بہتر کریں اور کام کی رفتار بڑھائیں تاکہ مسائل کم ہوں، پینے کے پانی کے نظام کو بھی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پینے کے پانی کو مزید بہتر اور محفوظ بنایا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ؛ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے 3 ماہ میں بنے گا، وزیر داخلہ
اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کا شہر سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم
اے پی سی میں صرف ایک جماعت نہیں آئی جو انتشار چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
بانی پی ٹی آئی کے پاس نوجوانوں کو دینے کیلئے صرف انتشار ہے، شرجیل میمن
مریم نواز کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر لیگی امیدوار رانا طاہر کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر