Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
سونے کی قیمت

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت1201 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام  سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں8 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1793 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 0.04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 173.96 سے بڑھ کر 174.00 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ رہا تاہم مارکیٹ 243پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار578پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 127 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 211 کمپنیوں  کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی
سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ
اسٹیٹ بینک نے تجارتی خسارے کے اعداد و شمارجاری کردیے
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی
کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر