وزیر اعظم عمران خان آج پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشاورت کے لئے بعض پارٹی رہنماؤں کو پارلیمنٹ ہاوس بلالیا، وزیر اعظم لاہور میں پرویز ملک کے خالی ہونے والے حلقے میں امیدوار سامنے لانے کے لئے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر اعجاز چوہدری، عامر کیانی اور سیف اللہ نیاری سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں، وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے مختلف حلقوں کے ارکان قومی اسمبلی ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیر اعظم عمران خان اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ کے مسائل بھی سنیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم عشرہ رحمت اللعالمین منانے کی بھی ہدایت دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News