Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید

Now Reading:

مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شدیدتنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  نے کہا کہ ریاست مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر  نے کہا کہ جس کےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر