Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کےخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش

Now Reading:

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کےخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کےخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

اسمبلی میں جمع کرائی گئی قراردار کے متن میں درج ہےکہ یہ ایوان قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کےخلاف تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

قرار دار کے متن کے مطابق روایتی حریف بھارت کےلئے کل عبرتناک دن تھا، قومی کھلاڑیوں نے اجتماعی طور محنت کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی، یہ ایوان امید کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کو دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چمپئین بنائے گا۔

متن میں مزید درج ہے کہ یہ ایوان قومی کرکٹ ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ گزشتہ روزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی بیٹسمینوں کا آغازہی مایوس کن تھا، بھارتی اوپنرپاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے، کپتان ویرات کوہلی نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،

ریشابھ پانٹ 39، سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

پاکستان ورلڈکپ 1992سے 2019 تک بھارت سےکبھی نہیں جیتاتھا، 11 ورلڈکپ ایونٹس کے 12میچزمیں شکست کےبعدجیت کی تاریخ رقم کی گئی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر