Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، اسد عمر

Now Reading:

سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے، اسد عمر
اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سروے کے مطابق 86 فیصد عوام یہ سمجھتی ہے کہ کورونا پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کے اس اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں لیکن یہ جب ممکن ہو گا اگر لوگ جلد از جلد ویکسین لگوائیں گے ورنہ سردی کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ بازار ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کےتناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ این پی آئیز کا نفاذ  16 سے 31 اکتوبر  تک جاری رہے گا ، ان  ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا ہے جبکہ آؤٹ  ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سینیما اور مزارات کو بھی  مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے ، 28 اکتوبر  کو این سی او سی  کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Advertisement

این سی او سی کا کہنا ہے کہ فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور  پہ اپنانا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر