Advertisement
Advertisement
Advertisement

سالگرہ مبارک، وزیراعظم عمران خان نے عمر کی 69 بہاریں دیکھ لیں

Now Reading:

سالگرہ مبارک، وزیراعظم عمران خان نے عمر کی 69 بہاریں دیکھ لیں
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی آج سالگرہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمر کی 69 بہاریں دیکھ لیں۔ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم پا کستان عمران خان کی سالگرہ منانے کے لیے ان کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر انتہائی  سر گرم ہیں اور انہوں نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ٹوئٹر پر وزیراعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو تحریک انصاف کے رہنماﺅں، وزراء اور عام افراد نے بھی مبارکباد پیش کی ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور والدہ کا نام شوکت خانم ہے، انہوں نے اپنی والدہ کے نام پر ہی کینسر کے علاج کے لیے مشہور شوکت خانم اسپتال بنایا، عمران خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ ان کی 4 بہنیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے  اپنی ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی، پھراعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

تعلیم حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 1971 میں 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے 1982 سے 1992 کے درمیان کپتان کے فرائض بھی سر انجام دئیے  اور ان ہی کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا۔

Imran Khan birthday

1994 میں انہوں نے سیاست میں عملی قدم رکھا ،25 اپریل 1996ء کو باقاعدہ اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف قائم کی۔

ان کی جماعت نے خصوصاً نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبر پختون خوا میں اکثریت حاصل کی اور صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

پھر 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق میں برسراقتدار آگئی اورعمران خان 17 اگست 2018ء کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے۔

عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں، انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی ،جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے، 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

Advertisement

پھر کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر